اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خوزستان کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر محمدرضا نعمتی نے کہا کہ آج صبح دارخوین شہر کے عوامی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی اپنے گھر کے سامنے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشپتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے اور عوام کو اس سے آگاہ کر دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ عبدالحسین مجدمی مدافعان حرم اور شہید قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔
/129
22 جنوری 2020 - 10:45
News ID: 1004473
ایران کے جنوب مغربی شہر میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔